خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی پانچویں اور آخری مجلس آج خطیب نہج البلاغہ عالی جناب مولا نا مرزا جاوید رضا صاحب قبلہ نے خطاب فرمائی جس میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے خطیب محترم نے فرمایا کہ بی بی کی سیرت نہ فقط عورتوں کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی بہترین نمونہ عمل ہے اور مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ کیا سبب ہوا جس کی وجہ سے آج تک رسول اکرم کی تنہا بیٹی کہ جس کے بارے میں رسول اکرم نے فرمایا تھا فاطمۃ بضعۃ منی کی قبر مبارک کا آج تک کوئی پتہ نہیں ہے آخر میں خطیب محترم نے واقعات بعد از وفات رسول اکرم کی طرف اشارہ کیا اور مصائب سیدہ مظلومہ سلام اللہ علیھا کی طرف اشارہ کیا مومنین نے شدت کے ساتھ گریہ و زاری کی اور رسول اکرم کو ان کی مظلومہ بیٹی کا پرسہ دیا اس مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین اور سوگواروں نے شرکت کی مجلس کے بعد شب بیداری کا پروگرام ہوا جس میں انجمن باب التبلیغ کے علاوہ نوگانواں سادات کی چاروں ماتمی انجمنوں انجمن عابدیہ ،انجمن یادگار حسینی ،انجمن حیدری اورانجمن سوگوار حسینی نے نوحہ خوانی و سینہ زنی پرپا کی 

No comments:
Post a Comment