Monday, February 13, 2012

جشن اتحاد بین المسلمین ویوم تاسیس


جشن اتحاد بین المسلمین ویوم تاسیس
جامعہ باب العلم نوگانواں سادات ،ایام ولادت رسول اکرم ؐ وامام جعفر صادق علیہ السلام،ھفتہ وحدت، اور یوم تاسیس کی مناسبت  سے ہر سال کی طرح امسال بھی جشن وحدت بین المسلمین جامعہ باب العلم میں منعقد ہوا جس میںمقررین نے اتحاد واتفاق کی اہمیت پر روشنی ڈالی مقررین نے اپنے بیانات میں مسلمانوں کو ہر طرح کے تفرقے اور اختلاف سے بچنے کے لئے کہاپروگرام دن میں ۲ بجے قاری محمد یاسین کے ذریعے قرآن کریم کی تلاوت سے شروع ہوا  صدارت مولانا سید مسرور عباس امام جمعہ نوگانواں سادات اورنظامت جناب گوہر نوگانوی نے فرمائی تلاوت کے بعد طلاب باب العلم نے نشید معصومین ؑ پڑھی اور تقریروں کا سلسلہ شروع ہوا مولانا محسن تقوی صاحب امام جمعہ شیعہ جامع مسجد دہلی نے اپنے بیان میںکہا مسلمانوں میں اختلاف ہونے سے سب سے زیادہ نقصان اسلام اور مسلمین کا ہے کیونکہ اس طرح مسلمانوں کی قوت تقسیم ہوجائے گی اور وہ کسی بھی محاذ پر کامیاب نہیں ہوسکتے اور ہمارے درمیان اختلاف سے اسلام اور مسلمین کے دشمنوں کا فائدہ ہے کیونکہ وہ اس طرح اپنے ناپاک عزائم کو عملی جامہ پہنا سکتے ہیں جناب پروفیسر عراق رضا زیدی نے اتحاد مسلمین کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے بیان کیا کہ اتحاد اتنی اہمیت رکھتا ہے کہ جنگ بدر میں ۳۱۳ مسلمانوں نے دشمن کے ہزاروں کے لشکر پر فتح پائی اور جنگ احد میں ذرا سے اختلاف سے مسلمانوں کا ہزیمت اٹھانی پڑی ہمیں رسول اکرم کی سیرت اپنانی چاہئے تاکہ ہم اپنی کمزوریوں کو ایک دوسرے کی مدد سے طاقت میں بدل دیں،پروفیسر زیدی نے اجتہاد اور مرجعیت کی اہمیت  پر بھی روشنہ ڈالی اور کہا اسلام کی بقا میں اجتہاد اور مرجعیت کا اہم کردار ہے مولانا مرزا سردار حسین  نے جامعہ باب العلم کی فعالیت کی ایک سالہ رپورٹ پیش کرتے ہوئے اتحاد کو حکم قرآن کریم بتایا انہوں نے کہا قرآن کریم تمام مسلمانوں سے فرماتا ہے کہ اللہ کی رسی سے متمسک ہوجائو اور تفرقہ و اختلاف سے پرہیز کرو انہوں نے امام خمینی کے ذریعہ ۱۲ ربیع الاول سے ۱۷ ربیع الاول تک ہفتہ وحدت منانے کے حکم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر مسلمانوں کو تمام میدانوں میں اپنا حق حاصل کرنا ہے تو اتحاد اور اتفاق سے کام لینا ہوگا کیونکہ مسلمانوں کی قوت اتحاد اور اتفاق میں ہے ،انہوں نے کہا آزادی کے بعد سے آج تک ہمارے ہر میدان میں ناکام ہونے کی اصلی وجہ خود ہمارے درمیان اتحاد اور اتفاق کا نہ ہونا ہے،رسول اکرم اور آئمہ معصومین کی سیرت طیبہ ایسے کتنے واقعات سے بھری ہوئی ہے جس میںاتحاد کی اہمیت سے روشناس کرایا گیا ہے اور اتحاد کا ہرگز یہ مطلب نہیں ہے کہ شیعہ سنی ہوجائے یا سنی شیعہ ہوجائے بلکہ ہم سب اسلام کے دشمنوں کے مقابلے میں متحد ہوں اورمسلمانوں کی قوت کو یکجا کرکے ان کی ترقی کی راہیں ہموار کریں
جشن اتحاد بین المسلمین کے خصوصی مہمانوں میں الحاج محرم علی شہرت نوگانوی ،جناب سید ذیشان عابدی نے بھی مسلمانوںکو اتحاد واتفاق کی تاکید کی آخر میں جامعہ باب العلم کے ممتاز طلاب کو مہمانوں کے ہاتھوں سے انعامات سے نوازا گیا ،جامعہ کے مذکورہ دومحسنین کی زحمتوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے قبلہ سبط نبی ایوارڈ سے نوازا گیا  جشن ،مولانا سید محمد عابدمظفر نگری کے ذریعہ مسلمانوں میں اتحاد واتقاق اور ملک کی ترقی اور کامیابی کی دعا پر نماز مغرب سے قبل اختتام پذیر ہوا،جشن میں مہمان مقررین کے علاوہ کثیر تعداد میں شیعہ اور اہل سنت ، سامعین بھی موجود تھے