Friday, April 8, 2022

اسلامک اسٹڈیز



 


اعلان داخلہ


جامعہ المصطفی کے زیرنگرانی

جامعہ باب العلم نوگانواں سادات  

میں "اسلامک اسٹڈیز" میں ایسوسی ایٹ ڈگری کے  لئے


 

نمایندگی جامعۃ المصطفی العالمیہ ہندوستان

و

جامعہ باب العلم نوگانواں سادات  

***


تعریف:

    یہ کورس المصطفی انٹرنیشنل ینورسٹی آف ایران کے زیر نگرانی ، نوگانواں سادات کے مدرسہ، باب العلم میں منعقد ہوگا۔

اس کورس میں "اسلامک اسٹڈیز" کے متعین ابواب اور تعریف شدہ وہ متون  جو ایران میں پڑھائے جاتے ہیں، جامعہ المصطفی یونیورسٹی کے فارغ التحصیل اساتید کے  ذریعہ لازم الاجرا ہوگا اور کورس کے اختتام پر اس میں شریک افراد کو رسمی ڈگری(سرٹیفکیٹ)بھی دی جائے گی۔

یہ بات قابل ذکر ہے:

یہ سرٹیفکیٹ A.I.U کی طرف سے ہندوستان میں نمایندگی جامعہ المصطفی یونیورسٹی کےلئے توثیق کر دی گئی ہے۔

اغراض و مقاصد:

1)  ضروریات دین سے  طلباکو آگاہ کرنا۔

2)  ایسا نصاب شروع کرنا جس میں ہندوستانی یونیورسٹیوں میں   بھی قابل اعتبارہو۔

3)  ہندوستان میں مدارس اور اسکولوں کو مضبوط کرنا۔

4)  مسلم نوجوانوں کے روزمرہ  ابھرتے شکوک و شبہات اورمسائل کی جوابدہی ۔

امتیازات:

1)  المصطفی انٹرنیشنل ینورسٹی آف ایران  کی معتبرڈگری سے مستفید و بہرہ مندی۔

2)  مختصر مدت کے خصوصی ہنری اور تربیتی کورسز کا انعقاد۔

3)  خصوصی ماہانہ وظیفہ۔

4)  مفت رہائش اور کھانا۔

5) ایران میں بغیرقید و شرط کے تعلیم جاری رکھنے کا امکان۔

6)  اسٹڈی کوڈ (تحصیلی کوڈ) دینا۔

7)  ایک معتبر ڈگری کے ساتھ کمپیوٹر  کورس ۔

8)  انگریزی کی تعلیم

9)  مدرسہ کی مدد کے ساتھ ہندوستانی یونیورسٹی میں بیک وقت تعلیم کا موقع۔

ضروری شرائط اور ڈکومنٹس:


1)  داخلہ فارم  کی تکمیل۔

2) بارہویں کی سرٹیفکٹ یا اس کی متبادل و مساوی سند۔

3)  کم از کم عمر 18سال۔

4)  والدین کی رضامندی۔

5)  پاسپورٹ یا معتبر شناختی کارڈس وغیرہ

6)  کورس مکمل کرنے کا عزم۔

7)  انٹرویو میں کامیابی۔

8)  مدارس  اور جامعہ المصطفی کے اصول و قوانین  کی  رعایت و پابندی۔

واضح رہے کہ انگریزی میں مہارت و روانی رکھنے والوں کو ترجیح دی جائے گی ۔