Thursday, March 4, 2010

جشن اتحاد بین المسلمین






مدرسہ باب العلم نوگانوان سادات میں بمناسبت ولادت با سعادت حضرت رسول اکرم (ص)و ولادت امام جعفر صادق علیہ السلام و یوم تاسیس مدرسہ باب العلم۱۷ربیع الاول بروز جمعرات بوقت ۹ بجے صبح ایک جشن مسرت کا انعقاد کیا گیا جس میں صدارت عالی جناب مولانا سید مسرور عباس صاحب امام جمعہ و جماعت جامع مسجد نوگانواں سادات نے کی اور نظامت عالی جناب استاد گوہر نقوی نوگانوی نے فرمائی اس جشن میں تلاوت جناب یاسین صاحب نے تلاوت کلام پاک فرمائی اور خطابت عالی جناب مولانا افضال حسین صاحب قبلہ نے کی اسکے بعد تقسیم انعامات کا پروگرام ہوا جس میں حفظ و قرائت میں پہلے دوسرے اور تیسرے نمبر پر آنے والے طلاب اور مدرسے کے امتحانات میں اچھی پوزیشن لانے والے طلاب کو جناب علی حیدر صاحب انجینیئر مقیم جرمنی اور جنا ب نبیہ الحسن صاحب منیجر مدرسہ باب العلم نے انعامات سے نوازا اس کے بعد جناب علی حیدر صاحب نے کہ جو مدرسے کے سابق طالب علم ہیں اپنے زمانے کے واقعات اور مشکلات بیان کیں اور علم کی اہمیت پر زور دیا آخر میں مولانا سردار حسن نے حاضرین کا شکریہ ادا کیا اور اتحاد بین المسلمین پر تا کید کی اور دعائیہ کلمات ادا کیئے