Tuesday, May 18, 2010

خمسہ حضرت زھرا کی آخری مجلس اور شب بیداری

خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی پانچویں اور آخری مجلس آج خطیب نہج البلاغہ عالی جناب مولا نا مرزا جاوید رضا صاحب قبلہ نے خطاب فرمائی جس میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے خطیب محترم نے فرمایا کہ بی بی کی سیرت نہ فقط عورتوں کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی بہترین نمونہ عمل ہے اور مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ کیا سبب ہوا جس کی وجہ سے آج تک رسول اکرم کی تنہا بیٹی کہ جس کے بارے میں رسول اکرم نے فرمایا تھا فاطمۃ بضعۃ منی کی قبر مبارک کا آج تک کوئی پتہ نہیں ہے آخر میں خطیب محترم نے واقعات بعد از وفات رسول اکرم کی طرف اشارہ کیا اور مصائب سیدہ مظلومہ سلام اللہ علیھا  کی طرف اشارہ کیا مومنین نے شدت کے ساتھ گریہ و زاری کی اور رسول اکرم کو ان کی مظلومہ بیٹی کا پرسہ دیا اس مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین اور سوگواروں نے شرکت کی مجلس کے بعد شب بیداری کا پروگرام ہوا جس میں انجمن باب التبلیغ کے علاوہ نوگانواں سادات کی چاروں ماتمی انجمنوں انجمن عابدیہ ،انجمن یادگار حسینی ،انجمن حیدری اورانجمن سوگوار حسینی  نے نوحہ خوانی و سینہ زنی پرپا کی


























Monday, May 17, 2010

نیشنل انسٹیٹیوٹ اوپننگ اسکول کےوفدکی مدرسہ باب العلم میں معائنہ کے لئے آمد
















نیشنل انسٹیٹیوٹ اوپننگ اسکول کےوفدکی مدرسہ باب العلم میں معائنہ کے لئے آمد کے موقع پر ہوئی تقریب میں مدرسہ کے تمام اساتیذ واراکین موجود تھے وفد میں شامل معزز مہمانوں نے مدرسہ میں موجود امکانات کو سراہا خصوصا جدید ٹیکنولوجی کے شعبہ اور کمپیوٹر کی تعلیم کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا