Saturday, May 15, 2010

خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی تیسری مجلس






خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی تیسری مجلس آج خطیب اہلبیت عالی جناب مولا سید گلزار حیدرصاحب قبلہ نے خطاب فرمائی جس میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالتے ہوئے خطیب محترم نے فرمایا کہ بی بی کی سیرت نہ فقط عورتوں کے لئے بلکہ مردوں کے لئے بھی بہترین نمونہ عمل ہے اور مسلمانوں کو سوچنا چاہئے کہ کیا سبب ہوا جس کی وجہ سے آج تک رسول اکرم کی تنہا بیٹی کہ جس کے بارے میں رسول اکرم نے فرمایا تھا فاطمۃ بضعۃ منی کی قبر مبارک کا آج تک کوئی پتہ نہیں ہے آخر میں خطیب محترم نے واقعات بعد از وفات رسول اکرم کی طرف اشارہ کیا اور مصائب اہلبیت کی طرف اشارہ کیا  اسمجلس میں کثیر تعداد میں مومنین اور سوگواروں نے شرکت کی مجلس کے بعد انجمن باب التبلیغ نے نوحہ خوانی و سینہ زنی برپا کی

No comments:

Post a Comment