Sunday, May 16, 2010

خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی چوتھی مجلس






خمسہ مجالس حضرت زہرا سلام اللہ علیھا کی چوتھی مجلس آج خطیب اہلبیت عالی جناب حجۃالاسلام مولانا شیخ بشارت حسین صاحب قبلہ نے خطاب فرمائی جس میں حضرت زہراسلام اللہ علیہا کی حیات طیبہ مختلف گوشوں پر روشنی ڈالتے ہوئے خطیب محترم نے فرمایا کہ بی بی کی زندگی کا ہر گوشہ انسان کی زندگی کے لئے ایک بہترین درس ہے ان کی سیرت رسول اکرم کی طرح بہترین نمونہ عمل ہےاور مسلمانوں کو ان کی سیرت کو اپنے لئے نمونہ عمل بنانا چاہئےآخر میں خطیب محترم نے واقعات بعد از وفات رسول اکرم کی طرف اشارہ کیا اور مصائب اہلبیت کی طرف اشارہ کیا اس مجلس میں کثیر تعداد میں مومنین اور سوگواروں نے شرکت کی اور بعد مجلس انجمن باب التبلیغ نے نوحہ خوانی اور سینہ زنی برپا کی

No comments:

Post a Comment