تشریف آوری نمایندہ محترم رھبر معظم انقلاب حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای مھدوی پورکے پر مسرت موقع پر نوگانواں سادات کے مومنین نے اپنی محبتوں کا اظھار پر جوش استقبال کے ذریعہ کیا نمایندہ رہبری کے استقبال کے لءے ۴۰ موٹر ساءیکل بدھ بازار میں منتظر تھیں ان کے تشریف لاتے ہی نوگانواں سادات کا بازار تعطیل ہوگیا اور استقبال کرنے والوں کا ہجوم انھیں چاروں طرف سے گھیرے میں لءے ہوءے جامعہ باب العلم کے وسیع میدان میں لایا اور اسکے بعد پروگرام کا آغاز قاری محمد یاسین متعلم جامعہ باب العلم کی تلاوت سے ہوااور طلاب جامعہ نے ترانہ امام زمانہ علیہ السلام پیش کیا پھر جناب گوھر نوگانوی نے اپنی لبنان و فلسطین کے موضوع پر لکھی ہوی نظم قراءت کی اور اپنے ہاتھ سے نمایندہ ولی فقیہ کو تقدیم کیا بعدہ مولانا سردار حسین نے مدرسہ باب العلم کی تاریخ اور انقلاب اسلامی کے لءے اس کی خدمات کا ذکر کیا اور آخرمیں جامعہ باب العلم کے ان طلاب کو جو المصطفیِ انٹر نیشنل یونیورسٹی کے عالمی مقابلہ میں مقام حاصل کرچکے تھے جامعہ کی جانب سے اعزاز سے نوازا گیا جلسہ کے اختتام پر حضرت حجۃ الاسلام والمسلمین حاج آقای مھدوی پور کے دست مبارک سے دارالقرآن جامعہ باب العلم کا افتتاح ہوا
No comments:
Post a Comment