Friday, June 17, 2011

جامعہ باب العلم کے طلاب اور مومنین اعتکاف میں بیٹھے

نوگانواں سادات ۱۵؍ جون
جامعہ باب العلم کے طلاب اور مومنین اعتکاف میں بیٹھے
نوگانواں سادات ۱۵؍ جون (پریس ریلیز)قرآن وحدیث میں اعتکاف کی بہت تاکید ہوئی ہے خداوند عالم نے جناب ابراہیم علیہ السلام کو حکم دیا کہ میرا گھر اعتکاف کرنے والوں کے لئے پاک کرو اعتکاف دنیا کی لذات اور ضروریات سے منھ موڑکر بندہ کا خالق سے خالصانہ رشتہ قائم کرنے کا نام ہے اس اہم سنت کو سب سے پہلے حضرت علی ؑ کی والدہ گرامی نے ان کی ولادت کے موقع پر خانہ کعبہ میں انجام دیا اسی سنت حسنہ کی یاد میں جامعہ باب العلم کے شعبہ ثقافت وتربیت کی جانب سے طلاب ومومنین کے لئے جامع مسجد میں اعتکاف کا اہتمام کیا گیا ہے اس بار اعتکاف میں طلاب ومومنین کے افطار وسحر کی ذمہ داری مذکورہ شعبہ نے اپنے ذمہ لی ہے، مولانا مرزا سردار حسن سانکھنوی ، مولانا سید علی رضا زیدی،  مولانا بشارت حسین اورمولانا افضال حسین  کی تقریروں کے بعد طلاب ومومنین اعتکاف پر بیٹھے مقررین نے اپنے بیانات میں شرائط واحکام اعتکاف اور اعتکاف کی اہمیت وافادیت پر تفصیلی روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اعتکاف اتنی اہمیت کا حامل ہے کہ رسول اکرم بعثت سے قبل بھی اس عمل حسن کو انجام دیتے تھے ۔اس موقع پر امام جمعہ نوگانواں سادات نے معتکفین کے اعتکاف واعمال کی قبولیت کے لئے دعا ئیں کیں اعتکاف ۱۳،۱۴و۱۵ رجب میں کیا جائیگا آج کا دن جامع مسجد میں معتکفین نے نماز ، دعا ومناجات کی مشغولیت میں گزارا اورروزہ کے اختتام پر ان کے لئے مخیرین کی مدد سے افطار کا اہتمام کیا گیا۔





No comments:

Post a Comment