Sunday, May 8, 2011

خمسہ مجالس وشب بیداری حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا1432

نوگانواں سادات ۸؍مئی ۲۰۱۱ بروز اتوار
جامعہ باب العلم نوگانواں سادات میں طلاب جامعہ کی جانب سے بسلسلہ شہادت صدیقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زہرا علیہا السلام ،خمسہ مجالس وشب بیداری کا انعقاد کیا گیا ،جس میں پہلی مجلس مولانا فتحیاب حسین صاحب دوسری مجلس مولاناحسن اختر صاحب تیسری مجلس مولانا اقرار حسین صاحب رامپوری ،چوتھی مجلس مولانا عزیز الحسن صاحب اور ا ٓخری مجلس ،مولانا ڈاکٹر ریحان صاحب لکچرر لکھنئو یونیورسٹی نے خطاب فرما ئی مجلس کے بعد شب بیداری کا اہتمام ہوا جس میں سب سے پہلے میزبان انجمن باب التبلیغ نے نوحہ خوانی وسینہ زنی کی اس کے بعد انجمن یادگار حسینی ،انجمن عابدیہ اور انجمن حیدری نے نوحہ خوانی وسینہ زنی برپا کی  تمام ماتم داروں کے لئے طلاب جامعہ کی جانب سے تبرکا شربت کا اہتمام کیا گیا تھا ،شب بیداری رات ساڑھے بارہ بجے تک چلتی رہی امام جمعہ مولانا مسرور عباس صاحب کے علاوہ سید قمر الحسن سید رضی حیدر سید جعفر رضا مولانا علی رضا ماسٹر غلام عباس اور دیگر طلاب ومومنین بھی موجود تھے















No comments:

Post a Comment